Live Updates

ملتان سلطانز کی ٹیم کو خود اعتمادی لے ڈوبی‘باسط علی

ان کی ٹیم میں سندھ کے شاہنواز دھانی اور احسان اللہ جیسے بولر بھی نہیں تھے، سلیکشن میں بھی گڑ بڑ ہوگئی‘انٹرویو

ہفتہ 3 مئی 2025 12:31

ملتان سلطانز کی ٹیم کو خود اعتمادی لے ڈوبی‘باسط علی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2025ء)سابق کرکٹر باسط علی نے کہا ہے کہ ملتان سلطان کی ٹیم کو خود اعتمادی لے ڈوبی ہے۔ایک انٹرویو میں سابق کرکٹر باسط علی نے کہا کہ ملتان سلطان کی ٹیم پچھلے 4 سال سے فائنل میں پہنچ رہی ہے جبکہ ایک بار فاتح بھی رہ چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سال بھی ملتان سلطان کی ٹیم کو گمان تھا کہ ہم تو فائنل میں پہنچ جائیں گے، ٹورنامنٹ سے پہلے ہی ملتان ٹیم کے کپتان رضوان نے کہا تھا کہ ہماری نظر فائنل پر ہے۔

(جاری ہے)

سابق کرکٹر باسط علی نے مزید کہا کہ ملتان سلطان کی پی ایس ایل میں پہلے باہر ہونے کی وجہ یہ بھی ہے کہ اس سال ان کی ٹیم میں سندھ کے شاہنواز دھانی اور احسان اللہ جیسے بولر بھی نہیں تھے، ان کی ٹیم سلیکشن میں بھی گڑ بڑ ہوگئی۔واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) 10 میں کراچی کنگز کے ہاتھوں شکست کے بعد ملتان سلطانز ٹرافی جیتنے کی دوڑ سے باہر ہوگئی ہے۔جمعرات کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے میچ میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو 87 رنز سے شکست دے کر پلے آف سے باہر کر دیا تھا۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات