فیصل آباد ، شہراورگردونواح میں چوری ، ڈکیتی و راہزنی کی وارداتوں کا سلسلہ جاری

ہفتہ 3 مئی 2025 19:44

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مئی2025ء)شہر اور گردونواح میں چوری ،ڈکیتی و راہزنی کی وارداتوں کا سلسلہ جاری ،90 سے زائد مقا ما ت پر وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کے زیورات، نقدی، قیمتی سامان، موبائل فونز چھین کر فرار ہو گئے‘ متعدد شہریوں کو موٹر سائیکلوں اور رکشوں سے محروم کر دیا گیا،آن لائن کے مطا بق سول ہسپتال کے بابر حسنات سے جھپٹا مار کر فون، جی ٹی ایس چوک کے قریب کامران مرتضیٰ سے 15ہزار و فون، طارق آباد گلی نمبر10کے عثمان سے 10ہزار و فون، بیرون کارخانہ بازار میں جمیل احمد سے جھپٹا مار کر فون، راجباہ روڈ پر ابراہیم سے 18سو روپے و فون چھین لیا‘ ریگل روڈ پر گل شاہ سے نقدی و فون، سبزی منڈی موڑ پر انوار سے نقدی و فون، ڈھیرہ سائیں قبرستان کے قریب لیاقت سے 37ہزار و فون، مدینہ چوک میں زاہد سے جھپٹا مار کر فون، شہباز شریف پارک کے قریب آصف اور اس کی اہلیہ سے اڑھائی تولے زیورات،76ہزار نقدی چھین لی، ریلوے کالونی کے ساجد کی دکان سے 65ہزار کا سامان چوری، کوہستان اڈا کے باہر مبشرہ سے جھپٹا مار کر پرس، تیمور اڈا کے قریب افتخار سے جھپٹا مار کر فون،208ر ب کے نعیم الحسن سے 7ہزار و فون،204چک روڈ پر صدف حسین سے 21لاکھ ، لیپ ٹاپ، گٹ والا کے قریب سرفراز حسین سے موٹرسائیکل ونقدی، غالب سٹی کے قریب ام رباب سے جھپٹا مار کر فون، گلستان کالونی کے ذیشان سے 1ہزار و فون، احمدآباد کے محلہ سے 45ہزار و فون، لائلپور مارکی کے قریب شاہد سے موٹر سائیکل نقدی و فون،مانانوالہ کے قریب ذیشان اسلم سے 3ہزار و فون، فیصل ٹائون کے قریب شہزاد انور سے نقدی وفون، 7ج ب کے نوید سے نقدی و فون،100ج ب کے تنویر احمد سے نقدی و فون، نشاط آباد کے احسان سے 47ہزار و فون، 141ر ب کے شرافت کے ڈیرہ سے 14بکرے چوری،187ر ب کے قاسم علی کی حویلی سے بیل، 188ر ب کے اویس کے گھر سے لاکھوں کے زیورات نقدی و فون، ایوب کالونی کے قریب زمان سے سوا لاکھ روپے لوٹ لئے، علامہ اقبال کالونی کے اسامہ سے جھپٹا مار کر فون، عاصم ٹائون کی اقراء سے جھپٹا مار کر پرس،نثار کالونی کے یعقوب سے اڑھائی لاکھ، گلشن رفیق کالونی کے قریب بشیر سے 40ہزار و فون، نثار کالونی کے افتخار ایوب سے 36ہزار و فون،43ر ب کے ادریس سے جھپٹا مار کر فون، روشن والا کے جاوید اقبال سی47ہزار و فون چھین لیا، ماڈل سٹی فیز ون کے قریب فیض سے موٹر سائیکل، مچھلی فارم کے قریب نواز سے موٹر سائیکل،209ر ب کے نثار احمد کے گھر کا صفایا کر دیا‘ مچھلی فارم ستیانہ روڈ پر گل زمان سے پونے دو لاکھ و فون،سنٹرل جیل کے باہر شبیر احمد سے سوا دو لاکھ روپے و فون، چلڈرن ہسپتال کے قریب اعجاز سے نقدی و فون، 214ر ب کے عثمان سے 12ہزار، 263ر ب کے سلیم کے گھر سے 4بکرے، 535گ ب کے نصراللہ کا گھر لوٹ لیا،108گ ب کے اللہ دتہ سے 50ہزار و فون چھین لیا،107گ ب کے وسیم سے نقدی و فون، 71گ ب کے احسن کے ڈیرہ سے لاکھوں کے مویشی، 76ر ب کے طارق سے لیپ ٹاپ و فون، 229ر ب کے شہزاد کے گھر کا صفایا کر دیا، 52ر ب کے سلیم سے 15ہزار و فون، 397گ ب کے محسن علی کی حویلی سے لاکھوں کے مویشی، 400گ ب کے عدنان کے ڈیرہ سے مویشی، 472گ ب کے زاہد کے گھر سے 2بکرے اور دیگر وارداتوں میں لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ کر لے گئے۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں طارق آباد کے محبوب نثار، تحصیل والی مسجد سے عبدالرحمن، نڑ والا چوک سے شرجیل، محلہ عثمان ٹائون کے لیاقت، گلستان کالونی کے خالد، مسلم ٹائون کے طاہر محمود، شادی پورہ کے حمید اللہ،215ر ب کے علی مرتضیٰ ،خانوآنہ کے شہباز،67ج ب کے مدثر،70ج ب کے عمر فاروق،عمر میرج ہال سے اسدنعیم، 239ر ب کے وقار حیدر، 55ر ب کے نعیم، قصبہ تاندلیانوالہ کے سخاوت علی ودیگر کی موٹر سائیکلیں چور لے اُڑے‘ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ نہ لگا سکی۔