شرح سود کو سنگل ڈیجیٹ تک لایا جائے، راولپنڈی چیمبر آف کامرس

ہفتہ 3 مئی 2025 20:30

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2025ء) راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان پر زور دیا ہے کہ صنعتی سرگرمیوں کو تیز کرنے اور پائیدار معاشی نمو کو آگے بڑھانے کے لیے شرح سود کو فوری طور پر سنگل ڈیجیٹ تک کم کیا جائے۔

(جاری ہے)

چیمبر صدر عثمان شوکت نےایک بیان میں کہا کہ کاروباری برادری کو امید ہے کہ 5 مئی کو ہونے والی مانیٹری پالیسی کمیٹی اجلاس میں شرح سود میں خاطر خواہ کمی لائی جائے گی۔

پاکستان میں شرح سود خطے اور پڑوسی ممالک کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہے،انہوں نے کہا کہ معاشی اشاریے بہتر ہوئے ہیں ۔ پاکستان کی صنعتی اور برآمدی صلاحیت کو مزید بہتر بنانے، روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور اقتصادی رفتار کو برقرار رکھنے کے لیے پالیسیوں کو فعال کرنا بہت ضروری ہے۔