امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کا پروفیسر ساجد میر کے انتقال پر اظہارِ افسوس

ہفتہ 3 مئی 2025 21:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2025ء)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے مرکزی جمعیت اہلِ حدیث پاکستان کے صدر پروفیسر سینیٹر ساجد میر کے انتقال پر اظہار تعزیت اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی ہے۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ پروفیسر سینیٹر ساجد میر اتحادِ اُمت کے داعی تھے اور کشمیر، فلسطین سمیت عالمِ اسلام کے مسائل کے حل میں ہمیشہ سرگرم رہے۔

(جاری ہے)

وہ ایک بہترین پارلیمنٹرین، سنجیدہ سیاسی و قومی رہنما تھے۔ انہوں نے کہا کہ پروفیسر ساجد میر متحدہ مجلسِ عمل کی منشور کمیٹی کے صدر تھے جبکہ میں اُس وقت کمیٹی کا سیکریٹری تھا۔ منشور کی تیاری کے دوران انہوں نے بصیرت، تدبر اور حکمت کے ساتھ رہنمائی فرمائی۔ انھوں نے کہا کہ اللہ ان کی حسنات، عبادات اور صدقات کو قبول فرمائے، انہیں بہترین مغفرت عطا فرمائے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام سے نوازے اور لواحقین کو صبر جمیل اور اجرِ عظیم عطا فرمائے۔