نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی ابدالی میزائل سسٹم کے کامیاب تجربے پر مسلح افواج اور قوم کو مبارکباد

ہفتہ 3 مئی 2025 21:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2025ء) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ابدالی میزائل سسٹم کے کامیاب تجربے پر مسلح افواج اور قوم کو مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ابدالی ویپن سسٹم کی کامیاب تربیتی لانچ پر سائنسدانوں، مسلح افواج اور قوم کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں جو 450 کلومیٹر تک زمین سے زمین تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتاہے۔کامیاب تجربے پر سائنسدانوں، مسلح افواج اور قوم کو دلی مبارکباد، اللہ تعالیٰ پاکستان کو طاقت، اتحاد اور لامحدود رحمت سے نوازے۔ آمین۔\932