Live Updates

جے یو آئی پنجاب ودیگر مذہبی قائدین کا علامہ پروفیسر ساجد میر کی وفات پر اظہار تعزیت

اتوار 4 مئی 2025 00:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2025ء) جمعیت علما اسلام صوبہ پنجاب کے امیر مولانا سید محمود میاں، سیکرٹری جنرل حافظ نصیر احمد احرار، نائب امرا مولانا محمد صفی اللہ، سید زکریا شاہ، علامہ یحیی عباسی، مولانا جمال عبدالناصر، ناظمین نور خان ہانس، مولانا سعید الرحمن سرور، مفتی شاہد مسعود، مولانا عامر فاروق عباسی، صوبائی ترجمان حافظ غضنفر عزیز، حافظ محمد تنویر، مولانا عبدالمجید توحیدی اور اسید الرحمن خواجہ نے مرکزی جمعیت اہلحدیث کے سربراہ پروفیسر ساجد میر کے انتقال پر تعزیت و افسوس کا اظہارکیا ہے۔

مولانا سید محمود میاں نے کہا کہ پروفیسر ساجد میراعتدال پسند، مدبر اور وحدت کے داعی رہنما تھے،مرحوم ہمہ جہت خدمات اور قابل رشک کردار کے مالک تھے۔

(جاری ہے)

چیئرمین کل مسالک علما بورڈ مولانا محمد عاصم مخدوم نے بھی امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث علامہ پروفیسر ساجد میر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عالم اسلام ایک نامور عالم دین سے محروم ہو گیا،پروفیسر ساجد میر کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا صدیوں پورا نہ ہوگا۔

مولانامحمدعاصم مخدوم نے کہا کہ پروفیسر ساجد میر کی دینی و ملی خدمات کو ہمیشہ سنہری حروف میں لکھا جائے گا،پروفیسر ساجد میر نے دنیا کے سامنے اسلام کی حقیقی تصویر پیش کی۔جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی، نائب مہتمم و ناظم اعلی مولانا قاری ارشد عبید، پروفیسر مولانا محمدیوسف خان، حافظ اسعد عبید، حافظ اجود عبید، مولانا زبیر حسن اور مولانا حافظ مجیب الرحمن نے بھی مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے امیر سنیٹرپروفیسر ساجدمیر کی وفات پراظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم ایک باعمل عالم ، اسلام اور ملک و ملت کے بیباک سپاہی تھے، ان کی تمام زندگی ملک میں قرآن وسنت کے عملی نفاذ کیلئے جدوجہد، نا موس رسالت ؐکے تحفظ میں گزری، مرحوم کا ہمارے اکابرین و اسلاف کے ساتھ باہمی احترم کا رشتہ تھا ،ان کی وفات سے ملک ایک جید عالم دین اورمحب وطن سیاستدان سے محروم ہوگیا، مرحوم کے لواحقین و ورثا کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

انہوں نے مرحوم کے لیے مغفرت،جنت الفردوس میں اعلی مقام اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات