
پہلگام واقعے کے بعدبھارت میں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز تقاریر میں اضافہ
اتوار 4 مئی 2025 11:50
(جاری ہے)
پہلگام واقعے کے بعد وشوا ہندو پریشد، بجرنگ دل، انترراشٹریہ ہندو پریشد، راشٹریہ بجرنگ دل، ہندو جن جاگرتی سمیتی اور ساکل ہندو سماج سمیت مختلف ہندوتوا تنظیموں نے مختلف خطوں میں فرقہ وارانہ کشیدگی کو ہوا دینے کے لیے منظم انداز میں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز مہم شروع کی ۔
ان تنظیموں نے مسلمانوں کے خلاف ریلیوں اور عوامی اجتماعات کا اہتمام کیا اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جارحانہ بیانیے کا پرچار کیا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان دس دنوں کے دوران انتہاپسند تنظیموں سے وابستہ مقررین نے مسلمانوں کے خلاف انتہائی توہین آمیز زبان استعمال کی۔مسلمانوںکے خلاف تشدد کو بھڑکاتے ہوئے ان کے لئے سبز سانپ،سور،کیڑے اور پاگل کتے جیسی اصطلاحات استعمال کیں۔زیادہ تر نفرت انگیز تقاریر 23اور 29اپریل کے درمیان ہوئیں جو اتر پردیش، ہریانہ، بہار، ہماچل پردیش اور مہاراشٹرسمیت کئی ریاستوں میں مختلف تقریبات کے دوران کی گئیں۔ایسے ہی ایک پروگرام میں بی جے پی کے رکن اسمبلی نند کشور گرجر بھی موجود تھے جنہوں نے ہندوتوا لیڈروں کے ساتھ کھلے عام مسلمانوں کے معاشی اور سماجی بائیکاٹ کی اپیل کی اور عوام پر ہتھیار اٹھانے پر زوردیا۔
مزید بین الاقوامی خبریں
-
پاکستانی لڑکی سے شادی کرنے والا بھارتی فوجی نوکری سے فارغ
-
اختلافات کے حل کیلئے پرامن ذرائع اختیار کرنے کی ضرورت ہے،
-
خاتون کا غلطی سے اکاؤنٹ میں منتقل ہزاروں درہم واپس کرنے سے انکار
-
گھوڑوں پر حج کا سفر، 4 عازمین یورپ سے سعودی عرب پہنچ گئے
-
ہارٹ اٹیک سے بچنے کیلئے دن میں کم ازکم کتنے گلاس پانی پیئں‘ جدید تحقیق
-
منشیات کے استعمال کا بھیانک نتیجہ، پہلا عجیب و غریب کیس
-
شہزادہ ہیری پولیس پروٹیکشن کی قانونی جنگ ہارگئے، شاہی خاندان سے مفاہمت کے خواہاں
-
چلی اور ارجنٹائن میں 7.4 شدت کا زلزلہ، سونامی کی وارننگ، ساحلی علاقوں سے انخلا
-
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پوپ کے لباس میں ملبوس اے آئی فوٹو پوسٹ کردی
-
سیاہ فام کو غلام بنانے پر اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کی جج جیل بھیج دی گئی
-
بھارت نے پاکستانی بحری جہازوں کے اپنی سمندری حدود سے گزرنے پر بھی پابندی عائد کردی
-
پاکستانی میزائل تجربے سے بھارت خوفزدہ، میڈیا میں چیخ و پکار شروع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.