Live Updates

بھارت نے اپنی بندرگاہوں کے ذریعے دیگر ممالک کو پاکستان کی امپورٹ ایکسپورٹ روک دی

پاکستانی کنٹینرز لے کر تیسرے ملکوں کے پرچم بردار بحری جہازوں کو بھارتی بندرگاہ پر لنگر انداز ہونے سے روک دیا گیا

Sajid Ali ساجد علی اتوار 4 مئی 2025 12:07

بھارت نے اپنی بندرگاہوں کے ذریعے دیگر ممالک کو پاکستان کی امپورٹ ایکسپورٹ ..
نئی دہلی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 مئی 2025ء ) بھارت کی جانب سے اپنی بندرگاہوں کے ذریعے دیگر ممالک کو بھی پاکستان کی امپورٹ ایکسپورٹ روک دی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت نے پاکستان کی بین الاقوامی تجارت پر وار کرتے ہوئے پاکستانی کنٹینرز لے کر آنے والے تیسرے ملکوں کے پرچم بردار بحری جہازوں کو بھی بھارتی بندرگاہ پر لنگر انداز ہونے سے روک دیا ہے اور پاکستانی درآمدات پر پابندی اور پرچم بردار بحری جہازوں کے بعد ٹرانزٹ کارگو والے جہازوں کو بھی لنگر انداز ہونے کی اجازت نہیں دی گئی۔

ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ تیسرے ملک کے لیے کارگو لے جانے والی شپنگ کمپنی آئی ای ایکس کے کنٹینرز بردار بحری جہاز کو برتھ فراہم کرنے سے انکار کیا گیا ہے، بھارتی حکام نے کہا ہے کہ پاکستانی کارگو لانے والے کسی جہاز کو بھارت کی بندرگاہ پر برتھ نہیں دی جائے گی۔

(جاری ہے)

اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت کے ان اقدامات سے خطے کی لاجسٹکس کے علاوہ بین الاقوامی شپنگ انڈسٹری بھی متاثر ہوگی کیوں کہ بھارتی اقدام کی وجہ سے اب پاکستانی کارگو لے جانے والے جہازوں کو خصوصی سروس چلانا پڑے گی، اپنی تجارت کو جاری رکھنے کے لیے پاکستان کو ایسی شپنگ سروسز سے ایکسپورٹ امپورٹ کرنا ہوگی جو بھارت کی بندرگاہ استعمال نہیں کرتے۔

بتایا جارہا ہے کہ بھارت نے دبئی، سری لنکا اور دیگر ممالک کے کے راستے پہنچنے والی پاکستانی اشیاء پر بھی پابندی کی تیاری شروع کردی ہے، جس کا مقصد پاکستانی اشیاء پر براہ راست ہی نہیں بلکہ بالواسطہ تجارت پر بھی مکمل پابندی عائد کرنا ہے، اس پابندی کے ذریعے بھارت کا چاہتا ہے پاکستانی مال کو دوسرے ملکوں کے لیبل کے تحت بھی داخل ہونے سے روک دیا جائے۔                   
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات