پروفیسر ساجد میر کا انتقال قومی سانحہ ہے‘جے یو آئی(س)

مرحوم کے مولانا سمیع الحق شہید ،مولانا حامد الحق حقانی شہید سے انتہائی نیاز مند ی کے تعلقات تھے

اتوار 4 مئی 2025 12:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2025ء)جمعیت علما اسلام(س) کے مرکزی سالار امیر لاہور مولانا قاری اعظم حسین، ناظم اعلی مولانا طیب عثمانی، سرپرست اعلی لاہور مولانا خلیل الرحمن حقانی، سیکرٹری اطلاعات قاری رحمت اللہ لاشاری، مولانا صلاح الدین ایوبی، قاری عبد الحمید تونسوی، احمد بلوچ دیگر نے اپنے مشترکہ بیان کہا ہے کہ پروفیسر ساجد میر کا انتقال قومی سانحہ ہے مرحوم انتہائی عاجز ملنسار قومی حمیت کے جذبے سے سرشار تھے حال میں ہی ان کی قومی فلسطین کانفرنسز کے انعقاد سے پوری قوم پاکستان کے دلوں میں جزبہ آزادی کا ولولہ پیدا ہوا، مرحوم کے مفکر اسلام حضرت مولانا سمیع الحق شہید مولانا حامد الحق حقانی شہید سے انتہائی نیاز مند ی کے تعلقات تھے جو جمعیت علما اسلام کے لیے باعثِ حوصلہ افزائی ہیں اللہ تعالی ان کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے غم کی اس گھڑی میں ہم ان کے لواحقین اور جماعتی احباب کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔