اطالوی سیاح ایران کی سیاحت کے شوقین نکلے

اتوار 4 مئی 2025 13:40

روم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2025ء)اٹلی کی موٹرسائکل سواروں کی سیاحت کمیونٹی کے ارکان نے ایران کے سفر کا خیرمقدم کرتے ہوئے، ایران کے تاریخی، سماجی اور ثقافتی پہلوں سے آشنا ہونے پر زور دیا ہے۔

(جاری ہے)

اطالوی میڈیا کے مطابق اٹلی کے صوبہ امبریا کے شہر پرچی میں ایران کی ثقافت اور تاریخ کے بارے میں ایک خصوصی پروگرام منعقد کیا گیا جس میں موٹرسائکل سوار سیاحوں کی اطالوی کمیونٹی نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر ایران کے قدرتی، ثقافتی اور تاریخی تنوع کے بارے میں ایک دستاویزی فلم نشر کی گئی جس کے بعد اطالوی سیاحوں نے ایران کے سفر پر مبنی اپنے اشتیاق کا اظہار کیا۔