Live Updates

پاکستان کے خلاف سازش میں ناکامی، بھارت نے اپنا آئی ایم ایف ڈائریکٹر فارغ کردیا

اتوار 4 مئی 2025 13:40

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2025ء)پاکستان کے اقتصادی استحکام کو سبوتاژ کرنے کی بھارتی سازش ایک بار پھر بے نقاب ہوگئی، جب بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) میں بھارت کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کرشن مورتی وی سبرامنین کو ان کی مدت مکمل ہونے سے چھ ماہ قبل ہی اچانک برطرف کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ٹی وی کے مطابق یہ اقدام اس وقت سامنے آیا ہے جب سبرامنین نے مبینہ طور پر آئی ایم ایف کے ڈیٹا سیٹس اور فیصلوں پر سوالات اٹھائے تھے۔بھارتی کابینہ کی اپوائنٹمنٹس کمیٹی نے کرشن مورتی کی برطرفی کی منظوری دے دی ہے، تاہم کسی سرکاری وجہ کا اعلان نہیں کیا گیا۔

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات