
پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے، بھارت الزامات کی بجائے ثبوت پیش کرے ۔علی پرویز ملک
اتوار 4 مئی 2025 14:50
(جاری ہے)
ٹائر جلانے جیسے پرتشدد مظاہروں کی حوصلہ شکنی کی جائے گی۔وفاقی وزیر نے کہاکہ اگر ہم اتحاد اور اتفاق سے چلتے رہے تو نہ صرف پاکستان بلکہ پوری اسلامی دنیا کا نقشہ بدل جائے گا۔
خطے کی صورتحال کے پیش نظر قومی یکجہتی کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گئی ہے۔ دنیا کو بتانا ہوگا کہ ہم ایک متحد قوم ہیں، بھارت کی جانب سے حالیہ الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے علی پرویز ملک نے کہا کہ بھارت اپنی کمزوریوں اور نالائقی کا ملبہ پاکستان پر نہ ڈالے۔ اگر اس کے پاس کوئی ثبوت ہیں تو پیش کرے، ورنہ بے بنیاد الزامات سے اجتناب کرے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر نے پاکستان کے موقف کی تائید کی ہے اور بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ الزامات کی بجائے ثبوت سامنے لائے جائیں۔علی پرویز ملک نے مزید کہا کہ ہمارے صبر کو کمزوری نہ سمجھا جائے، اگر ضرورت پڑی تو ابھینندن کی چائے کی یاد دہانی کروانا پڑے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ریاست ہے جو اپنے دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔دہشت گردی کے حالیہ واقعات پر بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت غیر جانبدارانہ تحقیقات کے ذریعے مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کی بھاری قیمت ادا کی ہے اور ہمیں کسی سے اس بارے میں درس لینے کی ضرورت نہیں۔
مزید قومی خبریں
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کے 26 ویں یومِ شہادت پر خراج عقیدت
-
اسمبلی میں احتجاج کی وجہ سے ارکان کو معطل نہیں کیا جا سکتا‘ سلمان اکرم
-
5 جولائی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، شرجیل میمن
-
حکومت مضبوط ، کوئی رکن کہیں نہیں جا رہا، تحریک عدم اعتماد کا شوق رکھنے والے حقیقت دیکھ لیں گے، علی امین گنڈاپور
-
کربلا کی جنگ سے ہمیں بے لوث ، عظیم تر بھلائی کیلئے قربانی کی اہمیت کا درس ملتا ہے‘ مسرت جمشید چیمہ
-
مارگلہ ہلز میں ہرن کی ہلاکت پر ڈاکٹر مصدق ملک نے نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیدیا
-
داتا دربار کی تزئین وآرائش تیزی سے جاری،پاکستان استحکام کی جانب گامزن ہے،اسحاق ڈار کی میڈیا سے گفتگو
-
بھٹو کا قتل عالمی سازش تھی جس کا مقصد پاکستان کو ایٹمی طاقت بننے سے روکنا تھا: شرجیل انعام میمن
-
5 جولائی پاکستان کی جمہوری تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، وزیراعلی سندھ
-
5 جولائی 1977ہماری تاریخ کا ایک سیاہ ترین دن ہے، بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کی روانڈا کے 31ویں یومِ آزادی کی تقریب میں شرکت
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کا کیپٹن کرنل شیر خان ( نشان حیدر) کے یوم شہادت پر پیغام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.