ٹ*خلیج تعاون کونسل کا جنوبی ایشیاء میں بگڑتی صورتحال پر اظہارِ تشویش

اتوار 4 مئی 2025 18:05

/دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مئی2025ء)خلیج تعاون تنظیم (جی سی سی) نے جنوبی ایشیاء میں بگڑتی ہوئی سیکیورٹی صورتِ حال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

خلیج تعاون کونسل کے سیکریٹری جنرل جاسم البدیوی کا کہنا ہے کہ فریقین تحمل کا مظاہرہ کریں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت فوری مذاکرات دوبارہ شروع کریں۔ جاسم البدیوی کا کہنا ہے کہ اختلافات کے حل کے لیے پُرامن ذرائع اختیار کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا جائے۔