خلیج تعاون کونسل کا پاک بھارت بگڑتی صورتحال پر اظہارِ تشویش

اختلافات کے حل کے لیے پرامن ذرائع اختیار کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا جائے،بیان

اتوار 4 مئی 2025 18:20

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2025ء)خلیج تعاون تنظیم (جی سی سی)نے جنوبی ایشیا میں بگڑتی ہوئی سیکیورٹی صورتِ حال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اتوار کو جاری کئے گئے ایک بیان میں خلیج تعاون کونسل کے سیکریٹری جنرل جاسم البدیوی کا کہنا تھا کہ فریقین تحمل کا مظاہرہ کریں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت فوری مذاکرات دوبارہ شروع کریں۔ جاسم البدیوی کا کہنا تھا کہ اختلافات کے حل کے لیے پرامن ذرائع اختیار کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا جائے۔