Live Updates

فلمسٹار صائمہ نور ، ٹی وی کی نامور اداکارہ شگفتہ اعجاز کی سالگرہ (آج)منائی جائیگی

اتوار 4 مئی 2025 18:40

احمدیار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2025ء) فلمسٹار صائمہ نور اور ٹی وی کی نامور اداکارہ شگفتہ اعجاز کی54 ویں54 ویں سالگرہ (آج)سوموارکو منائی جائیگی صائمہ نور5 مئی 1971کو ملتان میں پیدا ہوئی فلم انڈسٹری میں ابتداء سے لے کر ابھی تک بے شمار کامیاب فلمیں کی ہیں ۔

(جاری ہے)

صائمہ نور اور سلطان راہی مرحوم کی جوڑی فلم بینوں میں بڑی مقبول ہوئی او راس کے ساتھ انہوں نے اپنے دور کے تمام ہیروز کے ساتھ فلموں میں بطور ہیروئن کے طور پر کام بھی کیا جبکہ ٹی وی کی نامور اداکارہ شگفتہ اعجاز 5 مئی1971 کو گجرات میں پید ا ہوئیں انہوں نے پاکستان ٹیلی ویژن سے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز کیا شگفتہ اعجاز کے بے شمار ڈرامہ سیریل کریڈٹ پر ہیں شگفتہ اعجاز آج بھی ٹی وی ڈرامہ میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھارہی ہیں فلمسٹار صائمہ نور لاہور میں اور اداکارہ شگفتہ اعجاز کراچی میں اپنی اپنی سالگرہ منائیں گی۔

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات