Live Updates

غ*مرکزی علما ء کونسل پاکستان کا پروفیسر سینیٹر ساجد میر کی وفات پر اظہار تعزیت

اتوار 4 مئی 2025 19:50

Qلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مئی2025ء) مرکزی علما ء کونسل پاکستان کے مرکزی قائدین کا پروفیسر سینیٹر ساجد میر کی وفات پر اظہار تعزیت۔ پروفیسر سینیٹر ساجد میر سچے عاشق رسولﷺ تھے۔ ان کی اسلام اور ملک و قوم کیلئے خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ان کی تمام زندگی عقیدئہ ختم نبوت،وطن عزیز کے تحفظ، اسلام کے عادلانہ نظام کے عملی نفاذ کیلئے جدوجہد میں گزری۔

چیئرمین مرکزی علماء کونسل پاکستان صاحبزادہ مولانا زاہد محمود قاسمی، جنرل سیکرٹری علامہ شاہ نواز فاروقی، چیئرمین مرکزی علماء کونسل پاکستان صاحبزادہ مولانا زاہد محمود قاسمی، جنرل سیکرٹری علامہ شاہ نواز فاروقی، وائس چیئرمین صاحبزادہ پیر جی خالد محمود قاسمی،وائس چیئرمین صاحبزادہ سمیع اللہ حسینی،ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا شبیر احمد عثمانی، مرکزی قانونی مشیر میاں محمد طیب ایڈووکیٹ،مرکزی فنانس سیکرٹری علامہ حفیظ الرحمن کشمیری، صدر پنجاب قاری مشتاق احمد لاہوری، جنرل سیکرٹری مولانا محمد اعظم فاروق نے مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے امیر پروفیسر سینیٹر ساجد میر کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم سچے عاشق رسولﷺ اور علم و عمل کے پیکر تھے۔

(جاری ہے)

ان کی تمام زندگی عقیدئہ ختم نبوت،عظمت صحابہؓ و اہل بیتؓ کے تحفظ، دینی و مذہبی قوتوں کے شانہ بشانہ ملک میں اسلام کے عادلانہ نظام کے عملی نفاذ،وطن عزیز کی نظریاتی سرحدوں کی حفاظت، درس و تدریس، اسلام کی اشاعت اور باطن قوتوں کے خلاف جہدوجہد میں گزری۔مرحوم پروفیسر سینیٹر ساجد میر کی اسلام اور ملک و قوم کیلئے خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ان کی وفات سے ملک ایک جید عالم دین اور محافظ ختم نبوت سے محروم ہو گیا۔انہوں نے مزیدکہا کہ ہم مرحوم کے لواحقین، ورثاء اور مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے قائدین و کارکنوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔انہوں نے مرحوم کیلئے جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات