Live Updates

بھارت نے بگلیہار ڈیم سے پانی کا بہائو روک دیا

پیر 5 مئی 2025 02:10

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2025ء) بھارت نے دریائے چناب پر بگلیہار ڈیم کے ذریعے پاکستان کی طرف پانی کے بہائو کو روک دیا ہے اور وہ کشن گنگا ڈیم کے ذریعے دریا ئے نیلم کا پانی روکنے کی بھی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارت نے دریائے چناب پر جموں خطے کے ضلع رام بن جبکہ دریائے نیلم (کشن گنگا ) پر وادی کشمیر کے ضلع بانڈی گریز میں غیر قانونی طور پر ڈیم بنا رکھے ہیں ۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کی رپورٹس میں کہا گیا کہ بھارت نے بگلیہار ڈیم کے ذریعے پانی کے بہائو کو روک دیا ہے اور وہ نیلم دریا کے پانی کو بھی روکنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔ عالمی بنک کی ثالثی میں ستمبر1960میں ہونے والے سندھ طاس معاہدے میں تین مشرقی دریا بیاس ، ستلج اور راوی کے پانیوں پر بھارت جبکہ تین مغربی دریاﺅں چناب ، جہلم اورسندھ کے پانیوں پر پاکستان کا حق تسلیم کیاگیا ہے۔ دریائے نیلم (کشن گنگا) آزاد جموںوکشمیر کے دارلحکومت مظفر آبادمیں درمیل کے مقام پر دریائے جہلم میں شامل ہوتا۔ بھارت نے پاکستان کے حصے میں آنے والے ان دریاﺅں پر غیر قانونی طور پر ڈیم تعمیر کر رکھے ہیں۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات