Live Updates

امریکہ: بیرون ملک بننے والی فلموں پر اب سو فیصد ٹیرف

DW ڈی ڈبلیو پیر 5 مئی 2025 11:20

امریکہ: بیرون ملک بننے والی فلموں پر اب سو فیصد ٹیرف

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 05 مئی 2025ء) صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اتوار کے روز کہا کہ امریکہ سے باہر بننے والی فلموں پر 100 فیصد ٹیرف متعارف کرایا جائے گا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکی فلم انڈسٹری "بہت تیزی سے موت کی طرف جا رہی ہے۔"

ٹرمپ نے کہا کہ یہ ان مراعات کی وجہ سے ہے جو دوسرے ممالک امریکی فلم سازوں کو اپنی جانب راغب کرنے کے لیے پیش کر رہے ہیں۔

نئے امریکی ٹیرف پاکستان کے لیے خطرہ یا سنہری موقع؟

صدر ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر لکھا، "دیگر اقوام کی طرف سے یہ ایک مشترکہ کوشش ہے اور اسی لیے یہ قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔ یہ دیگر چیزوں کے علاوہ، پیغام رسانی اور پروپیگنڈا ہے۔"

ٹرمپ نے کہا کہ وہ متعلقہ سرکاری ایجنسیوں کو اس طرح کا اختیار دے رہے ہیں، جیسے کہ محکمہ تجارت، کو فوری طور پر بیرون ملک بنائی جانے والی ایسی تمام فلموں پر 100فیصد ٹیرف لگانے کا عمل شروع کر دیا جائے گا، جو تیار ہونے کے بعد امریکہ بھیجی جاتی ہیں۔

(جاری ہے)

امریکہ نے اقوام متحدہ کی ایجنسی پر اسرائیلی پابندی کی عالمی عدالت میں حمایت کر دی

ٹرمپ نے مزید کہا: "ہم دوبارہ امریکہ میں فلمیں بنانا چاہتے ہیں!"

امریکہ کے کامرس سکریٹری ہاورڈ لٹنک نے سوشل میڈیا ایکس پر لکھا: "ہم اسی سمت میں ہیں۔"

فلم سازی سے متعلق ٹرمپ کے سوشل میڈیا پر یہ تبصرے اس وقت سامنے آئے ہیں جب چین نے گزشتہ ماہ کہا تھا کہ وہ امریکی فلموں کی درآمد کو کم کر دے گا۔

سکیورٹی ایڈوائزر کے لیے ملر کا نام

ایک دوسری پیش رفت میں ٹرمپ نے اتوار کے روز ہی اشارہ کیا کہ ان کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف اسٹیفن ملر، مائیک والٹز کے بعد، قومی سلامتی کے مشیر کے طور پر نامزد ہونے کے لیے سب سے آگے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے اقتدار کے پہلے سو روز کیسے رہے؟

ٹرمپ نے جمعرات کو اعلان کیا تھا کہ وہ والٹز کو اقوام متحدہ میں امریکی سفیر کے لیے نامزد کریں گے اور پھر ان کے متبادل کے طور پر سکریٹری آف اسٹیٹ مارکو روبیو کو عارضی طور پر قومی سلامتی کا مشیر نامزد کیا تھا۔

والٹز کو "سگنل گیٹ" اسکینڈل پر بڑھتے ہوئے دباؤ کا سامنا تھا۔ مارچ میں والٹز نے غلطی سے ایک صحافی کو گروپ میسجنگ چیٹ میں شامل کرنے کی "مکمل ذمہ داری" قبول کی، جس میں ٹرمپ انتظامیہ کے سینیئر ارکان نے یمن میں آنے والے فوجی حملوں کے بارے میں بات چیت کی تھی۔

متعدد ممالک میں امریکی گوشت کی برآمد پر پابندی کیوں؟

ٹرمپ نے ایئر فورس ون میں سوار نامہ نگاروں کو بتایا کہ "میں کسی کو نامزد کرنے جا رہا ہوں۔

" انہوں نے مزید کہا کہ وہ تقریباً چھ ماہ کے اندر ملازمت پُر کرنے کی توقع رکھتے ہیں، اور یہ ملر ہو سکتے ہیں۔

ٹرمپ نے کہا، "میرے خیال میں بالواسطہ طور پر ان کے پاس پہلے سے ہی یہ ذمہ داری ہے۔ کیونکہ ان کے پاس بہت سی چیزوں کے بارے میں کہنے کو بہت کچھ ہے۔ وہ انتظامیہ میں ایک بہت قابل قدر شخص ہیں، اسٹیفن۔

ادارت: جاوید اختر

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات