
تحریک تحفظ آئین کا موجودہ حکومت کے خاتمے ‘ آزاد الیکشن کمیشن کے تحت نئے انتخابات کا مطالبہ
بنیادی آئینی حقوق کانفاذ ، پیکا ایکٹ اور آزادی اظہارِ پر تمام قدغنوں اور26ویں آئینی ترمیم کو ختم کیا جائے.اپوزیشن اتحاد کا 16 نکاتی قومی ایجنڈا
میاں محمد ندیم
پیر 5 مئی 2025
16:21

(جاری ہے)
ایجنڈے میں کہا گیا کہ اپوزیشن پرامن احتجاج اور سیاست کی اجازت کا مطالبہ کرتی ہے، اپوزیشن موجودہ حکمرانوں کی قانون سازی کو مکمل طور پر مسترد کرتی ہے اور دہشت گردی کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے نیشنل ایکشن پلان کے مکمل نفاذ کا مطالبہ کرتی ہے. 16نکاتی ایجنڈے میں معاشی مشکلات میں اپوزیشن نے حکومتی اخراجات میں کمی، ٹیکس سے متعلق کاروبار اور مڈل کلاس کو متاثر کرنے والی پالیساں ختم کرنے کے ساتھ ساتھ عدلیہ کی آزادی کو یقینی بنائے جانے اور ججز کو ہراساں کرنے کو بند کیے جانے کا مطالبہ بھی کیا. ایجنڈے میں کہا گیا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کے خط کو سنجیدہ لیتے ہوئے ٹرانسفر اور پوسٹنگ واپس لی جائے، پانی کی تقسیم میں برابری کے اصول کو مدِنظر رکھا جائے، اپوزیشن سندھ اور چولستان میں نہریں بنانے کے حکومتی فیصلے کو مسترد کرتی ہے ایجنڈے کے مطابق ایس آئی ایف سی کے فیصلے صوبائی خود مختاری پر کاری ضرب ہیں، اپوزیشن صوبائی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کا مطالبہ کرتی ہے، جبری گمشدگی کو ختم کیا جائے اور لاپتہ افراد کو بازیاب کیا جائے تمام سیاسی قیدیوں بشمول سابق وزیراعظم عمران خان کو رہا کیا جائے اور کیس ختم کیے جائیں. 16 نکاتی ایجنڈے میں یہ مطالبہ بھی کیا گیا ہے کہ انٹرنیٹ سروسز کی پورے ملک میں بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جائے، ملک کی 60 فیصد نوجوان نسل کے مستقبل کے لیے طلبہ یونین کو بحال کیا جائے، آرٹیکل 140 اے کے تحت لوکل گورنمنٹ کے نظام کو بحال کیا جائے ایجنڈے میں کہا گیا کہ فلسطین میں قتل عام بند کروانے میں کردار ادا کیا جائے، افغانستان کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے مسائل کا حل تلاش کیا جائے، ماضی کی غلطیوں کے خمیازے کے لیے ٹروتھ اینڈ ریکنسلییشن کمیشن بنایا جائے اور پاکستان میں اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے.

مزید اہم خبریں
-
پنجاب سے ابھی سیلاب کا خطرہ پوری طرح سے ختم نہیں ہوا
-
سندھ میں بند مضبوط اور اونچے ہیں، 12لاکھ کیوسک ریلے کو برداشت کرسکتے ہیں
-
"میرے گھر میں مجھے سارے گُڑیا کہہ کر بلاتے ہیں، میں بھی گُڑیا ہوں"
-
ملک میں آٹے کا بحران شدت اختیار کر گیا
-
وفاقی وزیرمصدق ملک کے الفاظ ہیں کہ چند ہاؤسنگ سوسائٹیز کو بچانے کیلئے لاکھوں لوگوں کو ڈبو دیا
-
فیلڈ مارشل عاصم منیر نومبر 2027 تک آرمی چیف رہیں گے
-
دریائے راوی کے اندر غیر قانونی طور پر 12 ہزار کنالز پر ہاوسنگ سوسائٹی تعمیر کرنے والا مالک گرفتار
-
خواجہ آصف کو نشان امتیاز دیں یا نشان جرات مجھے کوئی اعتراض نہیں
-
ایک ساتھ 3 تعطیلات کا اعلان
-
خیبرپختونخواہ کو دہشتگردی، منشیات کی اسمگلنگ اور موسمیاتی تبدیلی کے بڑے چیلنجز کا سامنا ہے
-
ملک میں سونے کی قیمت بڑھ کر3 لاکھ 76 ہزار 700 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
-
عید میلاد النبیﷺ کی آمد، رمضان المبارک اور عید الفطر کی ممکنہ تاریخوں کی بھی پیشن گوئی کر دی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.