Live Updates

نیو یارک ٹائمز نے پاکستانی آرمی چیف کو مردآہن قرار دیدیا

امریکی اخبار کا جنرل سید عاصم منیر کی قائدانہ صلاحیتوں کا اعتراف،آرمی چیف نے دو ٹوک پیغام کے ذریعے موقف واضح کیا، بھارتی جارحیت کے بعد جنرل عاصم منیرنے فرنٹ سے لیڈ کر کے مثال قائم کردی، رپورٹ

Faisal Alvi فیصل علوی پیر 5 مئی 2025 15:16

نیو یارک ٹائمز نے پاکستانی آرمی چیف کو مردآہن قرار دیدیا
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05 مئی 2025)نیویارک ٹائمز نے پاکستان کے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو مرد آہن قرار دیدیا،امریکی اخبار نے آرمی چیف کی قائدانہ صلاحیتوں کا اعتراف کیا،آرمی چیف نے دو ٹوک پیغام کے ذریعے موقف واضح کیا، بھارتی جارحیت کے بعد جنرل عاصم منیرنے فرنٹ سے لیڈ کر کے مثال قائم کردی،آرمی چیف نے پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی میں پاکستان کے واضح موقف کو تشکیل دیا۔

نیویارک ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ جنگی مشقوں میں جنرل عاصم منیرنےٹینک پرچڑھ کرجوانوں سے خطاب کیا۔اخبار کے مطابق آرمی چیف نے اپنے خطاب میں دوٹوک الفاظ میں کہا کہ بھارت کی کسی مہم جوئی کا فوری اور منہ توڑ جواب دیا جائیگا۔آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا یہ خطاب کسی بھی بھارتی حملے کاجواب دینے کے عزم کا مکمل اعادہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق آرمی چیف نے سیاسی اور مشکل معاشی مشکلات میں گھری پاکستانی قوم کو متحد کیا ہے ۔

آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیربھارتی جارحیت کیخلاف سخت مو¿قف رکھتے ہیں۔امریکی جریدے کااپنی رپورٹ میں مزید کہنا ہے کہ آرمی چیف عاصم منیر کا ردعمل کسی بھی سیاسی اندازے سے زیادہ لگتا ہے۔واضح رہے کہ چند روز قبل آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیرنے ٹلہ فائرنگ رینج کا دورہ کیا تھا۔ پاک فوج کے سپہ سالار نے پاک فوج کے منگلا سٹرائیک کورکی جنگی مشقوں کاجائزہ لیا تھا۔

آرمی چیف نے پاک فوج کے بہادر سپوتوں کی پیشہ وارانہ صلاحیت کو سراہاتھا۔ آرمی چیف نے مشق ہیمر اسٹرائیک کا مشاہدہ بھی کیاتھا۔ ٹلہ فائرنگ رینج آمد پر کور کمانڈر نے آرمی چیف کا خیر مقدم کیا تھا۔اس موقع پر چیف آف آرمی سٹاف نے فوجی افسروں اور جوانوں سے خطاب بھی کیا تھا۔ آرمی چیف نے افسروں اور جوانوں کے بلند حوصلے، جنگی مہارت اور جذبہ جہاد کی تعریف کی تھی۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ہمارے افسر اور جوان پاک فوج کی آپریشنل برتری کی عملی تصویر قرار تھیں۔ بھارت کو وارننگ دیتے ہوئے پاک فوج کے سپہ سالار کا کہنا تھاکہ کوئی کسی غلط فہمی میں نہ رہے۔بھارت کی جانب سے کسی بھی فوجی مہم جوئی کا فوری اور شدید ردعمل دیا جائے گا۔پاکستان کی مسلح افواج ہر قیمت پر ملک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا دفاع کریں گی۔پاکستان علاقائی امن کیلئے پرعزم تھی۔قومی مفادات کے تحفظ کیلئے ہماری تیاری اور عزم مکمل اور غیرمتزلزل تھی۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات