فیصل آباد کے علاقہ روشن والا میں بینظیر انکم سپورٹ کی رقم کا حصول مستحق خواتین کیلئے خواب بن کر رہ گیا

پیر 5 مئی 2025 11:27

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2025ء)فیصل آباد کے علاقہ روشن والا میں بینظیر انکم سپورٹ کی رقم کا حصول مستحق خواتین کیلئے خواب بن کر رہ گیاتفصیلات کے مطابق بینظیر انکم سپورٹ کی رقم فراہم کرنے کیلئے 1500 سے 2000 رشوت لینے کا انکشاف رشوت سے انکار پر دھکے دیکر کر باہر نکال دیا جاتا ہے،عملے کی جانب سے بدتمیزی،گالی گلوچ کی جاتی ہے،شدید گرمی میں دن بھر خوار ہونے کے بعد انھیں مایوس ہو کر واپس لوٹنا پڑتا ہے،کئی روز سے بچوں کو چھوڑ کر کرایہ لگا کر آنے کے باوجود امدادی رقم نہیں دی جاتی،متاثرہ خواتین نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا