پوری قوم بھارتی جارحیت کی صورت میں اپنی جراتمند افواج کے ساتھ کھڑے رہنے کا عزم کر چکی ہے،شیخ نعیم طاہر

پیر 5 مئی 2025 15:16

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2025ء)قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب کے سیکرٹری اطلاعات شیخ نعیم طاہر نے کہا کہ پوری قوم بھارتی جارحیت کی صورت میں اپنی جراتمند افواج کے ساتھ کھڑے رہنے کا عزم کر چکی ہے زرائع کے مطابق قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب کے سیکرٹری اطلاعات شیخ نعیم طاہر نے پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے بھارت کے عظیم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم بھارتی جارحیت کی صورت میں اپنی جراتمند افواج کے ساتھ کھڑے رہنے کا عزم کر چکی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی عزت و وقار کی علامت پاک فوج ملک کی جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کے تحفظ کی ضامن ہے جس مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ہم بھارت کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ اگر اس نے کوئی حرکت کر کے پاکستان سے چھیڑ چھاڑ کی تو پاک فوج کسی بھی بیرونی جارحیت کا موثر اور بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے اور پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ بھارت کی اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے۔