ٹرمپ کی گرین لینڈ کو نئی دھمکی سے تیسری عالمی جنگ کا خدشہ بڑھ گیا

پیر 5 مئی 2025 15:16

ٹرمپ کی گرین لینڈ کو نئی دھمکی سے تیسری عالمی جنگ کا خدشہ بڑھ گیا
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی گرین لینڈ پر قبضے سے متعلق نئی دھمکی سے تیسری عالمی جنگ کا خدشہ بڑھ گیا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر گرین لینڈ پر فوجی طاقت کے ذریعے قبضے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اس گرین لینڈ کو پانے کے امکان کو مسترد نہیں کیا۔ ٹرمپ نے ایک بار پھر ڈنمارک سے اس نیم خودمختار، وسائل سے مالا مال علاقے کو امریکہ میں شامل کرنے کی خواہش کا اظہار کیا، تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ آیا یہ قبضہ بغیر طاقت کے ممکن ہوگا بھی یا نہیں۔

متعلقہ عنوان :