نک رابرٹسن کا ایل او سی کے سرجیوار گائوں کا دورہ، بھارتی فوج کے فیک انکاونٹرز پر عالمی توجہ

پیر 5 مئی 2025 16:38

سری نگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2025ء)لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے قریب آزاد کشمیر کے سرجیوار گائوں میں امریکی نیوز چینل کے سینئر ایڈیٹر اور بین الاقوامی سفارتی ایوارڈ یافتہ صحافی نک رابرٹسن نے دورہ کیا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کیمطابق ان کا یہ دورہ 24 اپریل 2025 کو بھارتی فوج کے مبینہ فیک انکاونٹر میں شہید کیے گئے محمد فاروق اور محمد دین کے خاندان سے ملاقات کے لیے تھا۔ذرائع کے مطابق نک رابرٹسن نے شہدا کے لواحقین سے تفصیلی انٹرویوز کیے، جنہوں نے بھارتی فوج کے ظلم کی لرزہ خیز تفصیلات بیان کیں۔