
بھارت خطے کو جنگ کی طرف دھکیلنا چاہتا ہے.اسحاق ڈار
پاکستان کسی صورت پہلا قدم نہیں اٹھائے گا لیکن جارحیت مسلط کی گئی توپورے قومی عزم اور طاقت سے جواب دیں گے. وزیرخارجہ کا تقریب سے خطاب
میاں محمد ندیم
پیر 5 مئی 2025
13:58

(جاری ہے)
اسلام آباد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہاکہ دنیا اس وقت مشکل دور سے گزر رہی ہے، خصوصا ہمارے خطے کو اس وقت سنگین صورتحال کا سامنا ہے، امن و خوشحالی ہم سب کا مشترکہ ہدف ہونا چاہیے. انہوںنے کہا پاکستان ہمیشہ خطے میں امن کا داعی رہا ہے ہم نے ہمیشہ جارحیت کے خلاف آواز اٹھائی ہے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کیا گیا پہلگام فالس فلیگ آپریشن کا مقصد بھارت میں جاری آزادی کی تحریکوں سے توجہ ہٹانا ہے کئی بھارت ریاستوں میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں بھارت خطے میں لاکھوں لوگوں کی زندگیوں کو خطرات میں ڈال رہا ہے. انہوں نے کہا کہ چند دنوں کے دوران مختلف ممالک کی قیادت سے خطے کی صورتحال پر گفتگو کی ہے، وزارت خارجہ میں مختلف ممالک کے سفیروں اور اقوام متحدہ کے نمائندوں کو بریفنگ دی گئی اسحاق ڈار کا کہنا تھا بھارتی پابندیوں کے بعد قومی سلامتی کمیٹی نے اہم فیصلے کیے، قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں پر فوری عمل درآمد کیا گیا، سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنا عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے، بھارت یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدے کو معطل یا ختم کرنے کا مجاز نہیں، بھارت خطے کو جنگ کی طرف دھکیلنے کی کوشش کر رہا ہے، بھارت کے اقدامات کا اسی زبان میں جواب دیا، پاکستان خطے میں امن کے لیے پرعزم ہے. وزیر خارجہ کا کہنا تھاکہ پہلگام فالس فلیگ آپریشن بھارت کا رچایا ہوا ڈراما ہے، عالمی راہنماﺅں نے پاکستان کو تحمل کا مظاہرہ کرنے کی درخواست کی، ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرنا ہماری پالیسی ہے، تاہم پہلگام فالس فلیگ کے دس منٹ کے اندر مقدمے کا اندراج سوالیہ نشان ہے. انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں جارحیت کا بھر پور جواب دینے کا فیصلہ ہوا، خطے میں صورتحال تبدیل ہو رہی ہے لیکن پاکستان کسی بھی صورتحال میں پہلا قدم نہیں اٹھائے گا اگر جارحیت مسلط کی گئی تو پورے قومی عزم اور طاقت کے ساتھ بھرپور جواب دیں گے . انہوں نے کہاکہ بھارتی فضائیہ کی مہم جوئی کے عزائم کو ہم نے لمحوں میں ناکام بنایا پاکستان کبھی بھی کسی کے خلاف اپنی سرزمین استعمال ہونے دینے کا سوچ بھی نہیں سکتا عالمی برادری خطے کی صورتحال پر فوری نوٹس لے. انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ مقبوضہ علاقوں پر حق خودارادیت کے بارے میں واضح قرار دادیں منظور کر چکی، مقبوضہ کشمیر میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی سنگین خلاف ورزیاں کی گئیں، مسئلہ کشمیر کو کسی صورت بھی پس پشت نہیں ڈالا جائے گا کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قرار دادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل ہونا چاہیے.

مزید اہم خبریں
-
پاکستان کی جوابی کارروائی پر شکست تسلیم، بھارتی فوج نے سفید جھنڈا لہرا دیا
-
پاکستان کی جوابی کارروائی، 5 بھارتی طیارے مار گرائے، بریگیڈ ہیڈکوارٹرز تباہ
-
پاک بھارت کشیدگی، وزیراعلیٰ پنجاب نے ہنگامی حالت نافذ کردی، آج تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے
-
انڈیا پاکستان تناؤ: ملٹری آپریش پر یو این چیف کو گہری تشویش
-
بھارتی حملے کا جواب دے دیا، پاکستان کا دعویٰ
-
بھارت کو ایک اور شکست کا سامنا، پاکستان نے برنالہ سیکٹر میں بھارت کا ڈرون مار گرایا
-
بھارت کے بزدلانہ حملے میں پاکستان میں شہادتیں
-
مکار دشمن نے 5مقامات پر بزدلانہ حملہ کیا ، پاکستان بھرپور جواب دینے کا حق رکھتا ہے
-
پاکستان نے بھارت کا بریگیڈ ہیڈکوارٹر تباہ کر دیا
-
پاکستان نے بھارت کا جنگی طیارہ رافیل مار گرایا، برطانوی میڈیا کا دعوٰی
-
امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے بھارت کے حملے کو شرمناک اقدام قرار دے دیا
-
پاکستان نے بھارت کے 2 جہاز گرا دیے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.