
امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے بھارت کے حملے کو شرمناک اقدام قرار دے دیا
بھارت کا حملہ شرم کی بات ہے ، ہم نے ابھی پاکستان کے خلاف بھارت کے حملوں کا سنا ہے، امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کا ردعمل
ثنااللہ ناگرہ
بدھ 7 مئی 2025
02:22

(جاری ہے)
پاکستانی فضائیہ متحرک ہے بھارتی طیاروں کو پاکستان کی حدود میں نہیں آنے دیا، پاکستان وقت کا تعین کر کے بھرپور جواب دے گا۔
اس سے قبل اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ پنجاب کے شہر بہاولپور اور آزاد کشمیر کے شہر مظفرآباد میں دیر رات کو دھماکے ہوئے۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق بہاولپور میں 4 دھماکوں کے بعد رات کے وقت آسمان روشن ہو گیا جبکہ پورا شہر لرز اٹھا۔ دھماکوں کے بعد شہری خوفزدہ ہو کر گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ مظفرآباد میں بھی زوردار دھماکے سنائی دیے گئے۔ دوسری جانب میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی جانب سے بہاولپور، احمدپور شرقیہ، مظفرآباد، کوٹلی اور مریدکے میں حملے کیے گئے ہیں۔ جبکہ عسکری ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پاکستان نے جوابی کاروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ جس کے تحت پاکستان نے بھارت کے 2 جہاز گرا دیے، بھارت کے بزدلانہ حملے کے بعد پاکستان کا منہ توڑ جواب، پاکستان کے کسی جنگی طیارے کو نقصان نہیں پہنچا، بھارت کے حملے کے فوری بعد پاکستان نے جوابی کاروائی کا آغاز کر دیا تھا۔ اس تمام صورتحال میں پاکستان کے اہم ائیرپورٹس بندکر دیے گئے ۔ پاکستان پر بھارت کے بزدلانہ حملے کے بعد لاہور ائیرپورٹ ہنگامی طور پر بند کر دیا گیا، اسلام آباد، سیالکوٹ اور فیصل آباد کے ائیرپورٹس کو بھی 48 گھنٹے کیلئے بند کر دیا گیا، تمام پروازوں کو واپس بھیج دیا گیا۔ جبکہ پاکستان پر رات کے اندھیرے میں کیے گئے بزدلانہ حملے کے حوالے سے بھارت کی وزارت دفاع کا بیان بھی سامنے آیا ہے۔ بھارت کی وزارت دفاع نے پاکستان پر کیے گئے بزدلانہ حملے کو "آپریشن سندور" کا نام دیتے ہوئے دعوٰی کیا ہے کہ پاکستان میں کل 9 مقامات پر حملہ کیا گیا۔
مزید اہم خبریں
-
پاکستان کی جوابی کارروائی، 5 بھارتی طیارے مار گرائے، بریگیڈ ہیڈکوارٹرز تباہ
-
پاک بھارت کشیدگی، وزیراعلیٰ پنجاب نے ہنگامی حالت نافذ کردی، آج تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے
-
انڈیا پاکستان تناؤ: ملٹری آپریش پر یو این چیف کو گہری تشویش
-
بھارتی حملے کا جواب دے دیا، پاکستان کا دعویٰ
-
بھارت کو ایک اور شکست کا سامنا، پاکستان نے برنالہ سیکٹر میں بھارت کا ڈرون مار گرایا
-
بھارت کے بزدلانہ حملے میں پاکستان میں شہادتیں
-
مکار دشمن نے 5مقامات پر بزدلانہ حملہ کیا ، پاکستان بھرپور جواب دینے کا حق رکھتا ہے
-
پاکستان نے بھارت کا بریگیڈ ہیڈکوارٹر تباہ کر دیا
-
پاکستان نے بھارت کا جنگی طیارہ رافیل مار گرایا، برطانوی میڈیا کا دعوٰی
-
امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے بھارت کے حملے کو شرمناک اقدام قرار دے دیا
-
پاکستان نے بھارت کے 2 جہاز گرا دیے
-
لاہور ائیرپورٹ ہنگامی طور پر بند
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.