Live Updates

فتح میزائل کا کامیاب تجربہ دفاع وطن میں سنگِ میل ہی: وزیراعلی سندھ

قوم کو اپنی افواج اور سائنسدانوں پر فخر ہے،ہم دشمن کو مثر جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں،سید مراد علی شاہ

پیر 5 مئی 2025 17:19

فتح میزائل کا کامیاب تجربہ دفاع وطن میں سنگِ میل ہی: وزیراعلی سندھ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2025ء)وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے فتح سیریز زمین سے زمین تک مار کرنے والے میزائل کے کامیاب تربیتی تجربے پر قوم کو مبارکباد پیش کی ہے۔ نہوں نے کہا کہ یہ کامیابی پاکستان کی دفاعی تیاری، ٹیکنالوجی میں خودکفالت اور قومی سلامتی کے عزم کی مظہر ہے۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ فتح میزائل کا کامیاب تجربہ دشمن کو واضح پیغام ہے کہ پاکستان اپنی سرزمین کے دفاع کے لیے ہر لمحہ تیار ہے۔

(جاری ہے)

ہماری افواج کی پیشہ ورانہ مہارت اور ہمارے سائنسدانوں و انجینئرز کی انتھک محنت نے اس کامیابی کو ممکن بنایا۔ انہوں نے کہا کہ جدید نیویگیشن سسٹم سے لیس فتح میزائل قومی دفاعی نظام میں ایک مضبوط اضافہ ہے اور اس تجربے نے دشمن کی جارحیت کے خلاف مثر ردعمل دینے کی پاکستان کی صلاحیت پر مہرِ تصدیق ثبت کر دی ہے۔ سید مراد علی شاہ نے پاک افواج، اس تجربے میں شریک تمام افسران، سائنسدانوں، اور انجینئرز کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ قوم کو اپنے سپاہیوں، سائنسدانوں اور اسٹریٹجک اداروں پر ناز ہے، اور سندھ حکومت دفاع وطن کے ہر محاذ پر افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات