Live Updates

ڈپٹی کمشنر مظفر آباد مدثر فاروق کی زیر صدارت ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس

پیر 5 مئی 2025 17:29

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2025ء) ڈپٹی کمشنر مظفر آباد مدثر فاروق کی زیر صدارت ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں پولیس وضلعی انتظامیہ و امور دینیہ کے افسران کے علاوہ تمام مسالک کے علماء کرام ، چیئر مین مرکزی انجمن تاجران مظفر آباد نے شرکت کی ۔اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک و درود سلام سے ہوا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر مظفر آباد نے میٹنگ کی غرض وغائیت بیان کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ ملکی آباد صورت حال میں دینی وملی ذمہ داریوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم سب نے ملک خداداد پاکستان و آزاد کشمیر کی ملکی سلامتی و حفاظت کو یقینی بنانا ہے اور ذہنی طور پر تیار رہتے ہوئے ملک دشمن عناصر کی جانب سے کسی بھی جارحیت کی صورت میں افواج پاکستان کے شانہ بشانہ رہتے ہوئے کسی بھی غیر فطری اور غیر یقینی صورت حال کا مقابلہ کرنا ہے ۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات