Live Updates

شہبازشریف کا اسٹیٹ بینک کی جانب سے پالیسی ریٹ میں ایک فیصد کمی پر اظہاراطمینان

پیر 5 مئی 2025 20:02

شہبازشریف کا اسٹیٹ بینک کی جانب سے پالیسی ریٹ میں ایک فیصد کمی پر اظہاراطمینان
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 مئی2025ء)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے پالیسی ریٹ میں ایک فیصد کمی پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پالیسی ریٹ میں کمی سے کاروبار‘صنعتوں، زراعت، سرمایہ کاری اور برآمدات کے لئے خوش آئند ہے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ پالیسی ریٹ میں کمی سے تاجروں اور سرمایہ کاروں کو ریلیف فراہم ہوگا۔اپریل 2025 کے مہینے میں مہنگائی کی شرح 0.30 تک آنا انتہائی خوش آئند ہے۔ معاشی اشاریے مثبت سمت میں گامزن ہیں، معیشت مستحکم بنیادوں پر آگے بڑھ رہی ہے۔معیشت کی بحالی کیلئے وفاقی وزیرخزانہ اور ان کی ٹیم کی کوششیں لائق تحسین ہیں۔

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات