وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق سے پندرہویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے وفد کی ملاقات

پیر 5 مئی 2025 19:50

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2025ء) وزیراعظم آزادجموں و کشمیر چوہدری انوارالحق سے پندرہویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے وفد نے ملاقات کی ، وفد کے ارکان نے وزیراعظم کی معلومات افزا اور تاریخی سیاق و سباق میں کی جانے والی گفتگو کو بے حد سراہا اور انہیں خراج تحسین پیش کیا ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم آزادکشمیر نے اس دوران شرکا کے سوالوں کے جوابات بھی دئیے اور سیاست ،معیشت ،تجارت سمیت پاک بھارت حالیہ کشیدگی اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورتحال پر کھل کر اپنے خیالات کا اظہار کیا ، وفد میں شامل خواتین نے وزیراعظم کے انداز بیان کو بے حد سراہا ۔

شرکا نے وزیراعظم آزادکشمیر سے کہا کہ وہ ایسے گرینڈ جرگے کا اہتمام کریں جس میں تمام سیاستدانوں کو مل بیٹھنے کا موقع فراہم کیا جائے تاکہ ملک میں سیاسی پولرائزیشن کا خاتمہ ہواور ملک ترقی کرے ۔