ّنوشہرہ خیرآباد افغان کیمپ سے چھ ماہ کی نولود بچی سونیہ کے آغواء کیس میں اہم پیش رفت

پیر 5 مئی 2025 21:10

:نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 مئی2025ء)نوشہرہ خیرآباد افغان کیمپ سے چھ ماہ کی نولود بچی سونیہ کے آغواء کیس میں اہم پیش رفت۔مغویٰ بچی کے دادا نعمت خان کے مطابق نومولود سونیہ کو کسی نے آغواء نہیں کیا آپنی والدہ خدیجہ کے ساتھ افغانستان منتقل ہوچکی ہے۔تفتیشی آفیسر ھدایت خان کے مطابق نعمت خان کے مطابق ان کا بیٹا حمزہ اور اس کی بیوی خدیجہ دونوں افغانستان جانے کے خواہش مند تھے۔

تفتیشی آفیسر ھدایت خان کے مطابق مبینہ نومولود مغویٰ چھ ماہ کے آغواء کے مقدمہ کے مدعی نومولود بچی سونیہ کے والد حمزہ کا موبائل مسلسل بندآرہا ہے ۔نوشہرہ پولیس حمزہ کی تلاش میں راولپنڈی روانہ کردی گئی۔تھانہ آکوڑہ خٹک کے تفتیشی آفیسر ھدایت خان کے مطابق مبینہ مغویٰ بچی سونیہ کے دادا نعمت خان نے پولیس کو بیان دیاہے کہ ان کے بیٹے حمزہ نے جھوٹی ایف آئی ار درج کروائی ہے ان کی پوتی کو کسی نے گھرسے آغواء نہیں کیا ۔

(جاری ہے)

بلکہ ان کے بیٹے حمزہ کی زوجہ خود ہی آپنے ساتھ آپنی نومولود بیٹی چھ ماہ کی سونیہ کو اپنے ساتھ افغانستان لے گئی ہے۔ ٓپولیس کے مطابق گزشتہ روز افغان مہاجر تاجر حمزہ نے تھانہ آکوڑہ خٹک میں رپورٹ درج کروائی کہ مولود چھ ماہ کی میری بیٹی سونیہ جھولے میں پڑی ہوئی تھی والدہ گھر کے کاموں میں مصروف تھی کہ برقعہ پوش آغواء کار خاتون گھر میں داخل ہوئی اور جھولے سے بچی کو آغواکرکے فرار ہوگئی۔تھانہ آکوڑہ خٹک پولیس نے باقاعدہ مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔