بلوچستان اور اس کی عوام کی ترقی اور فلاح و بہبود ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے، وزیراعظم شہباز شریف کی گورنر بلوچستان سے گفتگو

پیر 5 مئی 2025 21:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان اور اس کی عوام کی ترقی اور فلاح و بہبود ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ وزیر اعظم آفس پریس ونگ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف سے گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے پیر کو یہاں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صوبہ بلوچستان کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ بلوچستان اور اس کی عوام کی ترقی اور فلاح و بہبود ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ گورنر بلوچستان نے وزیراعظم کو پہلگام واقعے کے بعد بھارتی جارحیت کے تناظر میں بلوچستان کی جانب سے مکمل تعاون اور یکجہتی کا یقین دلایا۔