Live Updates

بلوچستان کانسٹیبلری کو جدید خطوط پر استوار کیا جارہا ہے،ایڈیشنل آئی جی پی کمانڈنٹ

پیر 5 مئی 2025 22:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2025ء) کوئٹہ میں ایڈیشنل آئی جی پی کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری آغا محمد یوسف کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری (ریٹائرڈ) لیفٹیننٹ کمانڈر عطاء اللہ شاہ، SSP ہیڈ کوارٹرز ، زونل کمانڈر IVـIIIـII اور A.D اسد اللہ بی سی ہیڈ آفس کوئٹہ اور دوسرے آؤٹ زونز کے زونل کمانڈرز نے بذریعہ ویڈیولنک شرکت کی۔

ایڈیشنل آئی جی پی کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری آغا محمد یوسف نے کہا کہ بلوچستان کانسٹیبلری کو جدید خطوط پر استوار کیا جارہا ہے۔ ڈیجیٹل حاضریوں کا اجراء کو یقینی بنائے کے ساتھ ان کی چیکنگ پوائنٹس کو یقینی بھی دیکھا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جوانوں کی ڈیوٹیوں کو ڈیش بورڈ کے ذریعے چیک جائیگا اور جوانوں کو جدید طریقے سے احکامات اور ڈیوٹیوں کے بارے میں بریف کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل آئی جی نے کہا کہ جوانوں کے مسائل کو بغیر وقت ضائع کئے فوری طور پر حل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بی سی کے جوانوں کو چھٹیاں بر وقت دی جائیں گی تاکہ کسی کی حق تلفی نہ ہو۔ ایڈیشنل آئی جی پی کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری آغا محمد یوسف نے کہا کہ جوان اپنی حاضری یقینی بنائیں۔حاضریوں کے معاملے میں کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔

اگر کسی زون سے کوئی جوان غیر حاضر پایا گیا تو اسے زونل کمانڈر کی غفلت سمجھا جائے گا۔ اس کے خلاف سخت سے سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی جوان سے آٹھ گھنٹے سے زیادہ ڈیوٹی نہ لی جائے۔ایڈیشنل آئی جی پی کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری آغا محمد یوسف نے کہا کہ چائنیز شہریوں اور دیگر غیر ملکی باشندوں کی سکیورٹی کو فول پروف بنایا جائے۔

جہاں بھی بلوچستان کانسٹیبلری کے جوان چائنیز شہریوں اور فارنرز کی سیکورٹی پر معمور ہے وہاں ہر صورت میں جوانوں کو بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ جوان اپنی ڈیوٹی چوکس ہوکر کریں۔ ایڈیشنل آئی جی پی کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری آغا محمد یوسف نے کہا کہ بجٹ کو صاف اور شفاف طریقے سے جوانوں پر استعمال کریں تاکہ جوانوں کی فلاح و بہبود پر صحیح معنوں میں خرچ ہو۔ لائن کی سیکورٹی اور صفائی اور باغیچہ اور کنٹین پر خاص توجہ دی جائے تا کہ جوانوں کی صحت برقرار رہ سکے۔ جوانوں کو صاف ستھرا کھانا ملنا چاہئیے۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات