بلوچستان میں بھارتی دہشتگردی کا منصوبہ بے نقاب ہوگیا

’’را‘‘ نے بی ایل اے، فتنہ الخوارج اور غیرقانونی افغانوں کو ان شہروں میں دہشتگردی کی ہدایات دیدیں

منگل 6 مئی 2025 12:26

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2025ء)بھارت کا پہلگام فالس فلیگ میں ناکامی کے بعد بلوچستان میں بڑی دہشتگردی کا منصوبہ بے نقاب ہوگیا۔انٹیلجنس ذرائع کے مطابق بھارتی ایجنسی را نے گوادر، کوئٹہ اور خضدار میں دہشتگردی کا منصوبہ بنایا۔

(جاری ہے)

بھارتی ایجنسی را نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں اپنی پراکسیز کو سرگرم کردیا ہے، را نے بی ایل اے، فتنہ الخوارج اور غیرقانونی افغانوں کو ان شہروں میں دہشتگردی کی ہدایات دی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق را نے کارروائیوں کیلئے دہشتگردوں کو افغانستان سے بھی متعلقہ علاقوں میں بھجوا دیا ہے۔انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق دہشت گردی کے منصوبے کے پیچھے پہلگام فالس فلیگ آپریشن میں بری طرح ناکامی ہے۔بھارتی سرپرستی میں دہشتگردی کے مذموم منصوبے ناکام بنانے کے لئے قانون نافذ کرنے والے ادارے متحرک ہیں۔