
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے یو ایس چیمبر آف کامرس اور یو ایس-پاکستان بزنس کونسل کے وفد کی ملاقات
منگل 6 مئی 2025 18:16

(جاری ہے)
وزیر تجارت نے کہا کہ پاکستان امریکا کو اپنی سب سے بڑی برآمدی منڈی کے طور پر قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور اس سٹریٹجک تجارتی تعلق کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تجارتی خسارے اور منڈی تک رسائی جیسے مسائل کو متعلقہ سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے جامع حکمت عملی کے تحت حل کیا جا رہا ہے۔ ملاقات میں امریکا کی ناظم الامور نیٹلی اے بیکر نے زرعی تجارت میں مثبت پیش رفت، جیسے کہ امریکا سے پاکستان سویابین کی برآمدات کی بحالی کو دونوں ممالک کے درمیان مضبوط شراکت داری کی علامت قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس سے زرعی تعاون اور تجارت میں تنوع کے نئے مواقع پیدا ہوں گے،کپاس کے شعبے میں تعاون بھی ایک اہم شعبہ ہے، کیونکہ پاکستان کی ٹیکسٹائل صنعت کو معیاری کپاس کی ضرورت ہے اور امریکا اس ضرورت کو پورا کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔وزیر تجارت نے وفد کو یقین دلایا کہ پاکستان امریکی کاروباری اداروں اور سرمایہ کاروں کے لیے سازگار تجارتی ماحول فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے اور شفاف، اصولوں پر مبنی اور منصفانہ تجارتی طریقوں کو اپنایا جا رہا ہے۔ وزیر تجارت نے کہا کہ پاکستان کی معیشت مثبت رجحانات دکھا رہی ہے اور بڑے معاشی اشاریے مستحکم ہو رہے ہیں، حکومت نے کاروبار میں آسانی کے لیے اصلاحات کی ہیں، جن سے نظام کو زیادہ پیش گوئی کے قابل اور شفاف بنایا گیا ہے۔ ان اصلاحات میں پالیسی ریٹ اور افراط زر میں کمی، کاروباروں کے لیے بجلی کی قیمتوں میں کمی اور پالیسی میں مستقل مزاجی اور ضابطہ جاتی شفافیت شامل ہیں۔یو ایس چیمبر کے چارلس فری مین نے حکومت پاکستان کے گرمجوش خیرمقدم کو سراہا اور کہا کہ حکومت مکمل طور پر کاروبار کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے اقتصادی ترقی اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے تکنیکی تعاون اور مسلسل مکالمے کی اہمیت پر زور دیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مسلح تنازعات: مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ میں لاکھوں بچے ہلاک و زخمی
-
ایران: اسرائیل کے ساتھ جنگ کے بعد امدادی ضروریات میں اضافہ
-
جنگلی حیات کی تجارت کی روک تھام کے کنونشن کے کامیاب 50 سال
-
پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی
-
عدلیہ کو حکومت کے ایک ذیلی محکمے میں تبدیل کر دیا گیا ہے
-
جب ایک ڈکٹیٹر آتا ہے تو اسے ووٹ کی ضرورت نہیں ہوتی، وہ ڈنڈے کے زور پر ملک چلاتا ہے
-
میں جیل کی کال کوٹھڑی میں رہ لوں گا لیکن غلامی قبول نہیں کروں گا
-
سیویل کانفرنس: سپین اور برازیل کا امیروں سے ٹیکس وصولی کا منصوبہ
-
گرمی کی بڑھتی شدت خطرناک موسمی مستقبل کا انتباہ، ڈبلیو ایم او
-
وفاقی حکومت کا پولیو کے مکمل خاتمے کیلئے 15سال تک کے بچوں کو پولیو ویکسین دینے کا فیصلہ
-
3ماہ بعد پاکستان میں فروخت ہونے والی ہردوا پر بار کوڈ موجود ہوگا
-
عالمی منڈی کے حساب سے ڈیزل کی قیمت 13روپے بڑھی ، لیکن حکومت نے 10روپے اضافہ کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.