Live Updates

وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی فریڈرش میرس کو جرمنی کا چانسلر منتخب ہونے پر مبارکباد

منگل 6 مئی 2025 22:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2025ء) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے فریڈرش میرس کو جرمنی کا چانسلر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ جرمنی کو مزید ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے میں ان کی کامیابی کی متمنی ہیں۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان اور جرمنی کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو بڑھانے کے لیے ان کے ساتھ مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات