Live Updates

اب تک موصول ہونے والے اطلاعات کے مطابق بھارت نے پاکستان کے 5 مقامات پر میزائل داغے ،اعلی سکیورٹی ذرائع

بدھ 7 مئی 2025 02:20

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2025ء) پاکستان کے اعلیٰ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اب تک موصول ہونے والے اطلاعات کے مطابق بھارت نے پاکستان کے 5 مقامات پر میزائل داغے ہیں ۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پا کستانی فضائیہ اور پاک فوج بھارتی بزدلانہ حملے کا منہ توڑ جواب دے رہی ہیں۔معصوم پاکستانیوں کے خون کا بدلہ ہر صورت لیا جاے گا۔

(جاری ہے)

سکیورٹی زرائع کا کہنا ہے کہ ابھی تک جو نقصان کا تخمینہ سامنے آیا ہے اس کے مطابق صرف سویلین اور معصوم پاکستانیوں کو ٹارگٹ کیا گیا۔تصویروں میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کے صرف معصوم اور نہتے پاکستانیوں کو ٹارگٹ کیا گیا، سیکورٹی ذرایع نے کہا کہ پاکستان ایک ایک معصوم پاکستانی کے خون کا بدلہ لے گا۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت نے رات کے اندھیرے میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق پانچ مقامات پر میزائل داغے ہیں جن میں کوٹلی، احمد پور شرقیہ، مظفرآباد، باغ اور مریدکے شامل ہے۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات