Live Updates

پاک فوج کی جانب سے منہ توڑ جواب پر باغ کے شہریوں کی پاک فوج کے حق میں پرجوش نعرے بازی

بدھ 7 مئی 2025 04:40

باغ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2025ء) انڈیا کی جانب سے انٹر نیشنل بارڈر اور آزادکشمیر کے مختلف شہروں میں سول آبادی کو نشانہ بنانے اور پاک فوج کی جانب سے منہ توڑ جواب پر باغ کے شہریوں نے پاک فوج کے حق میں پرجوش نعرے بازی کی۔

(جاری ہے)

منگل اور بدھ کو انڈیا کی جانب سے کئے گئے بزدلانہ حملے کا پاک فوج کی جانب سے منہ توڑ جواب دینے پر انجمن تاجران اور شہری سڑکوں پر نکل آئے اور پاک فوج زندہ باد اور پاکستان زندہ باد کے نعروں سے فضا گونج اٹھی۔انجمن تاجران کے صدر حافظ طارق سمیت دیگر راہنما بھی موجود تھے۔

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات