بھارت کا بزدلانہ حملہ،پاکستانی ایئرسپیس بند، تمام پروازیں منسوخ

بدھ 7 مئی 2025 08:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2025ء)بھارت کے بزدلانہ حملے کے بعد پاکستان کی ایئر سپیس کو بند کر دیا گیا اور تمام پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ایئر سپیس کو 48گھنٹے کے لئے بند کرکے باقاعدہ نوٹم بھی جاری کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

اایوی ایشن ذرائع نے بتایا کہ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے فلائٹ آپریشن تاحکم ثانی معطل کیا گیا، لاہور ایئرپورٹ پر بھی فلائٹ آپریشن معطل کر دیا گیا۔قطر، دبئی، بحرین، کویت، ریاض سمیت 25 سے زائد پروازیں منسوخ ہوگئیں، ترجمان پی آئی اے نے بتایا کہ پی آئی اے نے 12 گھنٹے کے لئے پروازیں منسوخ کیں، مسافر پی آئی اے کے کال سینٹرز سے رابطہ کریں۔