Live Updates

لاہور اور کراچی کی فضائی حدود بحال کر دی گئی،سول ایوی ایشن اتھارٹی پاکستان نے نیا نوٹم جاری کر دیا

مسافر متعلقہ ائیر لائنز سے رابطے میں رہیں، شیڈول سے متعلق حتمی فیصلے کا اختیار ائیر لائنز کا ہے، رات کو پابندی کے نتیجے میں متاثرہ فضائی حدود اب مکمل طور پر دستیاب ہے

Faisal Alvi فیصل علوی بدھ 7 مئی 2025 10:42

لاہور اور کراچی کی فضائی حدود بحال کر دی گئی،سول ایوی ایشن اتھارٹی ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 مئی 2025)پی آئی اے نے لاہور اور کراچی فضائی حدود بحال کردی، پابندیوں کے باعث متاثرہ فضا ئی حدود اب کھول دی گئی ہیں، سول ایوی ایشن اتھارٹی پاکستان نے نیا نوٹم جاری کر دیا، مسافر متعلقہ ائیر لائنز سے رابطے میں رہیں، شیڈول سے متعلق حتمی فیصلے کا اختیار ائیر لائنز کا ہے، پی اے اے کی جانب سے نئے جاری کردہ نوٹم میں کہا گیا ہے کہ آپریشنل پابندیوں کے دوران ائیر اسپیس کو 48 گھنٹوں کیلئے معطل کیا گیا تھا۔

رات کو پابندی کے نتیجے میں متاثرہ فضائی حدود اب مکمل طور پر دستیاب ہے۔پی آئی اے ترجمان کے مطابق پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن جزوی بحال کردیا گیا ہے۔ دوپہر 12 بجے کے بعد پروازیں آپریٹ ہونا شروع ہوں گی۔یاد رہے کہ بزدل دشمن بھارت کی جانب سے رات کی تاریکی میں پاکستان پر حملے کرنے کے بعد فضائی سروس کو بند کر دیاگیا تھا ۔

(جاری ہے)

دوسری جانب بھارت کی جانب سے رات کی تاریکی میں بزدلانہ حملے عوام کے حوصلے پست نہیں کرسکے تھے ملک بھر میں معمولاتِ زندگی بھرپور طریقے سے رواں دواں تھے۔

شہریوں کے جوش و جذبے اور ہمت و حوصلے آسمان کو چھو رہے تھے وہ پاک فوج کے شانہ بشانہ لڑنے کے عزم کا اظہار کر رہے تھے۔بھارت کی جانب سے مرید کے میں مسجد پر کئے جانے والے بزدلانہ حملے کے بعد بھی علاقہ مکینوں کے حوصلے بلند تھے۔ صبح ہوتے ہی اپنے کام کاج میں مصروف ہیں اور دکانیں کھول لی تھیں۔ زندگی معمول کے مطابق رواں دواں تھی۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ دل میں کوئی خوف نہیں تھابلکہ بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کیلئے پر عزم تھے۔

افواج پاکستان کے ساتھ کھڑے تھے۔بہاولپور میں بھارتی جارحیت کے باوجود عوام نے حملے کا نشانہ بننے والی مسجد میں نماز فجر ادا کی تھی۔بھارتی حملے کے بعد لاہور میں معمولات زندگی رواں دواں تھی۔ تمام مارکیٹیں اور بازار کھلے ہیں اور عوام کے حوصلے بلند تھے۔اسی طرح بھارت کی جانب سے جنگ مسلط کئے جانے کے باوجود پشاور میں کسی قسم کا خوف و ہراس نہیںتھا۔

پشاور کے شہریوں نے بھارت کو منہ توڑ جواب دینے پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا تھا۔پاکستان کی جانب سے بھارت کو دیے گئے منہ توڑ جواب کو عوام نے پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کے ساتھ ہمیشہ کھڑے رہنے کا عزم کا اظہار کیاتھا۔کئی شہروں میں عوام سڑکوں پر نکل آئے تھے اور فوج سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے دشمن کے خلاف فوج کے شانہ بشانہ لڑنے کے عزم کا اظہار کیا تھا۔

Live پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات