بھارت کا پاکستان پرحملہ شرمناک ہے، امریکی صدرٹرمپ

دو جوہری حریف طویل عرصے سے لڑ رہے ہیں مجھے امید ہے کہ یہ بہت جلد ختم ہو جائے گا ، گفتگو

بدھ 7 مئی 2025 12:00

بھارت کا پاکستان پرحملہ شرمناک ہے، امریکی صدرٹرمپ
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستانی شہروں اور آزا کشمیر کے حصے پر بھارت کے میزائل حملوں کو شرمناک قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ بھارتی کارروائی جلد ختم ہو جائے گی۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ نے حملوں پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئیوائٹ ہاس میں صحافیوں کو بتایا کہ یہ ایک شرم کی بات ہے ہم نے ابھی اس کے بارے میں سنا جب ہم اوول آفس کے دروازوں سے گزر رہے تھے۔انہوں نے دو جوہری حریفوں کے بارے میں کہاکہ وہ ایک طویل عرصے سے لڑ رہے ہیں مجھے امید ہے کہ یہ بہت جلد ختم ہو جائے گا ۔