Live Updates

بھارتی سائبر حملوں کے خدشات‘ کابینہ ڈویژن نے تمام ڈویژنز کو ایڈوائزری جاری

یہ عناصر فریب پر مبنی پیغامات، فشنگ اسکیمز، جھوٹی کہانیوں سے عوام کو گمراہ کر رہے ہیں،ہوشیار رہیں

بدھ 7 مئی 2025 13:51

بھارتی سائبر حملوں کے خدشات‘ کابینہ ڈویژن نے تمام ڈویژنز کو ایڈوائزری ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2025ء)نیشنل سائبر ایمرجنسی ریسپانس ٹیم کی جانب سے پاک بھارت کشیدگی کے درمیان سائبر حملوں کے پیشِ نظر ایڈوائزری جاری کی گئی ہے۔نیشنل سائبر ایمرجنسی ریسپانس ٹیم کی جانب سے جاری کی گئی ایڈوائزری کے مطابق دشمن عناصر موجودہ حالات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سائبر حملوں میں غلط معلومات پھیلا رہے ہیں، سائبر حملوں کا مقصد پاکستان کے اہم نیٹ ورکس کو متاثر کرنا ہے۔

(جاری ہے)

ایڈوائزری میں کہا گیا کہ یہ عناصر فریب پر مبنی پیغامات، فشنگ اسکیمز، جھوٹی کہانیوں سے عوام کو گمراہ کر رہے ہیں، دشمن عناصر غیریقینی صورتحال پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ایڈوائزری میں سوشل میڈیا پر پاکستان پر سائبر حملوں سے متعلق غیر مصدقہ معلومات یا افواہیں ہر گز شیئر نہ کرنے کی تجویز دی گئی ہے، کہا گیا ہے کہ صارفین مشتبہ لنکس پر کلک نہ کریں۔نیشنل سائبر ایمرجنسی ریسپانس ٹیم کا کہنا ہے کہ غیر مصدقہ پیغامات، ای میلز یا سوشل میڈیا لنکس نہ کھولیں، صرف مستند ذرائع، سرکاری یا ایمرجنسی ذرائع سے ہی اپ ڈیٹس حاصل کریں۔ایڈوائزری میں عوام کو تنبیہ کی گئی ہے کہ واٹس ایپ یا سوشل میڈیا پر آنے والی افواہوں پر یقین نہ کریں۔
Live پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات