Live Updates

رافیل کو جس طرح زمین بوس کیا گیا وہ ہماری فضائیہ کی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے ‘ شیخ رسید

بھار ت کو ایسا سبق بھارت سکھائیں گے اس کی نسلیں یاد رکھیں گی ‘ سابق وفاقی وزیر داخلہ کا بیان

بدھ 7 مئی 2025 13:53

رافیل کو جس طرح زمین بوس کیا گیا وہ ہماری فضائیہ کی صلاحیتوں کا منہ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2025ء) سابق وفاقی داخلہ وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ہمارے عظیم جوانوں اور پاک فضائیہ نے جس طرح بھارت کے دانت کھٹے کیے ہیں وہ تاریخ کا ایک حصہ ہیں ،ساری پاکستانی قوم کو ان پر فخر ہے ،رافیل 5ہوں یا 6ہوں جس طرح چشم زدن میں انہیں زمین بوس کیا گیا ہے وہ ہمارے جوانوں اور فضائیہ کی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ قوم پاکستان کے لئے جئے گی اور پاکستان کے لئے کسی بھی قربانی دینے سے دریغ نہیں کرے گی ،پاکستان کے لئے زندہ ہیں اور پاکستان کے لئے مریں گے اور بھار ت کو ایسا سبق بھارت سکھائیں گے کہ اس کی نسلیں یاد رکھیں گی ،پاکستان زندہ آباد۔

Live پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات