Live Updates

بھارت کی جارحیت خطے کے امن کے لیے سنگین خطرہ ہے‘ ہشام الٰہی ظہیر

پوری قوم بھارت کی بزدلانہ کاروائی کے خلاف متحد ہو جائے ‘ صدر جمعیت اہلحدیث پاکستان

بدھ 7 مئی 2025 13:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2025ء) صدر جمعیت اہلحدیث پاکستان علامہ ہشام الٰہی ظہیر نے کہا ہے کہ بھارت کی جارحیت خطے کے امن کے لیے سنگین خطرہ ہے،پوری قوم بھارت کی بزدلانہ کاروائی کے خلاف متحد اور ہر محاذ پر رضاکارانہ طور پر پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہو جائے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ مومن موت کا خوف اپنے اوپر طاری نہیں کرتا، پوری قوم بے خوف و خطر وطن کا دفاع کرے،وطن عزیز کی سرحدوں کے دفاع میں جام شہادت نوش کرنے والوں کے لیے جہنم حرام ہو جاتی ہے،پوری قوم موت کے خوف سے نکل کر شہادت کے جذبے سے سرشار ہوجائے۔

Live پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات