Live Updates

بھارتی غیر ذمہ دارانہ رویہ پورے خطے کے امن کو تباہی کی طرف دھکیل رہا ہے، سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکر یم

بدھ 7 مئی 2025 13:53

عبدالحکیم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2025ء) مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے ناظم اعلی سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکر یم کا بھارت کی بزدلانہ جارحیت پر شدید ردعمل ، سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم نے اپنے مذمتی بیان میں کہا ہے کہ بھارت کی طرف سے پاکستان کے خلاف کی گئی بزدلانہ اور اشتعال انگیز کارروائیوں کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملے پاکستان کی خودمختاری ، سلامتی اور امن کیخلاف کھلی جارحیت ہیں ، جو ہرگز برداشت نہیں کی جائینگی انہوننے کہا کہ بھارت کی مسلسل اشتعال انگیزی اور غیر ذمہ دارانہ رویہ پورے خطے کے امن کو تباہی کی طرف دھکیل رہا ہے یہ کاروائیاں نہ صرف بین الاقوامی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہیں بلکہ ایک ایٹمی طاقت کیخلاف احمقانہ مہم جوئی بھی ہیں جسکے سنگین نتائج برآمد ہونگے ڈاکٹر حافظ عبدالکریم نے عالمی برادری سے پرزور مطالبہ کیا کہ بھارت کی اس کھلی دہشت گردی ، جنگی جنون اور خطے کو غیر مستحکم کرنیکی کوششوں کا فوری اور مثر نوٹس لیا جائے اور بھارت کو لگام دی جائے ۔

Live پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات