Live Updates

پاکستان کے بھرپور جواب کے بعد بھارتی فوج نے وادی لیپہ سیکٹر کی پوسٹ وانجل فارورڈپربھی سفیدجھنڈا لہرادیا، سکیورٹی ذرائع

بدھ 7 مئی 2025 16:28

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2025ء) بھارت کےبزدلانہ حملے کے بعد پاکستان بھرپور اور منہ توڑ جواب کے بعد بھارتی فوج نے وادی لیپہ سیکٹر کی پوسٹ وانجل فارورڈپربھی سفیدجھنڈا لہرادیا۔

(جاری ہے)

سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان آرمی کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر دشمن کو بھاری نقصان پہنچانے کاسلسلہ جاری ہے ،س سے قبل چوراکمپلیکس پوسٹ اور چکوٹھی سیکٹر میں بھی بھارتی فوج نے سفید جھنڈا لہرادیا تھا۔جنگ کےدوران سفیدجھنڈا لہرانےکا مطلب شکست تسلیم کرنا ہے۔بھارتی فوج کی بزدلانہ کارروائیوں کا پاک فوج موثر جواب دے رہی ہے۔پاکستان کی جانب سےجوابی کارروائی کے نتیجے میں بھارتی فوج بوکھلاہٹ اور خوف میں مبتلا ہو چکی ہے۔\932

Live پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات