Live Updates

پاک فوج نے ملک کے مختلف حصوں میں اب تک 7 بھارتی ڈرونز مار گرائے

بدھ 7 مئی 2025 17:44

پاک فوج نے ملک کے مختلف حصوں میں اب تک 7 بھارتی ڈرونز مار گرائے
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2025ء) بھارت کے بزدلانہ حملہ کے بعد پاک فوج نے ملک کے مختلف حصوں سے ایک بڑے ہیرون مسلح ڈرون سمیت اب تک 7 بھارتی ڈرونز مار گرائے ہیں۔ پاکستان نے جدید دفاعی اور تکنیکی ای ڈبلیو صلاحیتوں کی وجہ سے نیچے اتار کر دو مزید بھارتی ڈرونز کو قبضے میں بھی لے لیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی ڈرونز نے پاکستانی حدود میں دراندازی کرنے کی کوشش پر پاک فوج نے مزید4 بھارتی ڈرون مار گرائے ۔

(جاری ہے)

پاک فوج نے پکھلیاں، سیالکوٹ سیکٹر میں بھارتی فوج کے چار اور ڈرونز مار گرائے ہیں جبکہ پاکستان نے جدید دفاعی اور تکنیکی ای ڈبلیو صلاحیتوں کی وجہ سے نیچے اتار کر دو مزید بھارتی ڈرونز کو قبضے میں بھی لے لیا۔بھارتی فوج کی جانب سے ڈرونز کے ذریعے دراندازی کی ناکام کوشش کی جا رہی تھی۔ اس سے قبل برنالہ ،شکر گڑھ اور کوٹلی سیکٹر میں بھی بھارت کے تین ڈرونز گرائے جا چکے ہیں ۔اب تک کل سات بھارتی ڈرونز گرائے جا چکے ہیں۔پاک فوج دشمن کی ہر جارحیت کا بھرپور جواب دے رہی ہے۔
Live پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات