پاک افواج کی بھارت کو زبردست جوابی کارروائی، کہوٹہ میں اظہارِ یکجہتی ریلی نکالی گئی

بدھ 7 مئی 2025 17:55

کہوٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2025ء)بھارتی جارحیت اور اشتعال انگیزیوں کے جواب میں پاک افواج کی جانب سے مثر اور زبردست جوابی کارروائی پر عوامی ایکشن کمیٹی کہوٹہ نے پاک فوج کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے زبردست ریلی نکالی۔ ریلی بازار قدیر سے شروع ہو کر مین بازار کہوٹہ تک پہنچی، جس میں شہریوں کی بڑی تعداد، نوجوان، تاجر، طلبا، اور دیگر مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھرپور شرکت کی۔

ریلی کے شرکا کے ہاتھوں میں قومی پرچم، پاک فوج کے حق میں بینرز اور پلے کارڈز تھے جن پر پاک فوج زندہ باد، بھارت ہوش کے ناخن لے اور ہم سب فوج کے ساتھ ہیں جیسے نعرے درج تھے۔ شرکا نے فلک شگاف نعرے لگائے اور بھارت کی جارحانہ پالیسیوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔

(جاری ہے)

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنماں نے کہا کہ پاک افواج نے ہمیشہ ملکی سالمیت اور خودمختاری کا دفاع بہادری سے کیا ہے۔

بھارتی عزائم کو خاک میں ملانے پر پوری قوم پاک فوج کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر دشمن نے دوبارہ کوئی غلط قدم اٹھایا تو پوری قوم افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہو گی۔ شرکا نے پاک فوج کے افسروں، جوانوں اور شہدا کو سلام عقیدت پیش کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالی پاکستان کو ہر دشمن کے شر سے محفوظ رکھے۔ ریلی پرامن طور پر اختتام پذیر ہوئی اور عوام نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وطن عزیز کی حفاظت کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔