Live Updates

خواجہ سلمان رفیق کا بہاولپور کا دورہ ،بھارتی بزدلانہ حملے میں زخمیوں کی عیادت کی

بدھ 7 مئی 2025 17:55

خواجہ سلمان رفیق کا بہاولپور کا دورہ ،بھارتی بزدلانہ حملے میں  زخمیوں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2025ء) صوبائی وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق نے بہاول پور کا دورہ کیا۔خواجہ سلمان رفیق نے بھارت کے بزدلانہ حملے کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کی اور طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ترجمان محکمہ صحت کےمطابق اس موقع پر کمشنر بہاول پورڈویژن مسرت جبیں،ڈی سی ضلع بہاول پورڈاکٹرفرحان صدیقی،ڈی پی او محمد حسن اقبال،پرنسپل قائداعظم میڈیکل کالج بہاول پور،سپیشل سیکرٹری صحت جنوبی پنجاب اورایم ایس بہاول وکٹوریہ ہسپتال بہاول پور ہمراہ تھے۔

اس موقع پر صوبائی وزیرصحت نے ریسکیو1122کے عملہ سے بھی ملاقات کی۔صوبائی وزیرصحت وچیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے فوری طور پر بہاول پور پہنچا ہوں۔

(جاری ہے)

ہسپتال میں زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔2بجے بہاول پورکے سٹیڈیم میں شہداکی اجتماعی نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔

خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ صوبہ بھرکے سرکاری ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذکرچکے ہیں۔ڈاکٹرز،نرسزاور پیرامیڈیکل سٹاف زخمیوں کے علاج و معالجہ میں مصروف ہیں۔بھارت کی جانب سے رات کی تاریکی میں بزدلانہ حملوں کی مذمت کرتے ہیں۔صوبائی وزیرصحت نے کہاکہ حکومت پاکستان اور پاک افواج بھارتی بزدلانہ کارروائیوں کا منہ توڑجواب دیں گی۔
Live پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات