Live Updates

فیصل کریم کنڈی کی بھارتی میزائل حملوں کی مذمت، کھلی جارحیت اور خطے کے امن کیلئے سنگین خطرہ قرار دیدیا

کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی ہم بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں، قوم تسلی رکھے ہمارے بہادر سپاہی منہ توڑ جواب دینگے،بیان

بدھ 7 مئی 2025 18:15

فیصل کریم کنڈی کی بھارتی میزائل حملوں کی مذمت، کھلی جارحیت اور خطے ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2025ء)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے بھارت کی جانب سے بہاولپور، کوٹلی اور مظفرآباد پر میزائل حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے کھلی جارحیت اور خطے کے امن کیلئے سنگین خطرہ قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میںانہوں نے کہاکہ کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی ہم بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں، قوم تسلی رکھے ہمارے بہادر سپاہی منہ توڑ جواب دینگے، پاکستان کی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے ایسی اشتعال انگیز کارروائیاں ناقابل قبول ہیں اور پاکستان کی عوام اور مسلح افواج ہر قسم کی دشمنی کا بھرپور اور فیصلہ کن جواب دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔انہوں نے پاکستانی علاقوں کو نشانہ بنائے جانے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت کے غیر ذمہ دارانہ اور خطرناک رویے کا فوری نوٹس لے۔
Live پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات